جاوید اقبال گجر نے (ن) کو خیر باد کہہ دیا،کل پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرینگے

پیر 9 جولائی 2018 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری جاوید اقبال گجر نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا،کل (منگل ) تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما ،سابق ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کے دست راست ،چیف کوارڈینٹر چودھری جاوید اقبال گجر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج(منگل)کی شام وی آئی پی میرج گارڈن میں جلسہ عام میں کیا جائیگا ،جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جلسہ میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار ملک اسد کھوکھر ،صوبائی امیدوار چودھری خالد گجر ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں