بھٹو خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ‘رانا جمیل احمد منج

ْآئندہ جمعہ پا کستانیوں کے لئے مبا رک ثا بت ہو گا‘پیپلز پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم

پیر 9 جولائی 2018 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) پیپلز پا رٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،آج بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جو منشور پیش کیا ہے وہ کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے آئندہ جمعہ بھی پا کستانیوں کے لئے مبا رک ثا بت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی کو جھو ٹے مقا ما ت میں جیل بھیجنے والے خود سلاخو ں کے پیچھے نظر آئیں گے ۔2018 ء کے الیکشن میں کا میا بی پیپلز پا رٹی کی ہو گی ۔ عوا م نے مسلم لیگ ن کے جھو ٹے دعوئوں اور وعدوں کو مسترد کر دیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپلز پا رٹی ملک کی وا حد جما عت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ،آج ن لیگ والے جس سی پیک منصو بے پر نا م کما رہے ہیں وہ درا صل میں ذولفقا رعلی بھٹو کا پرو گرام تھا ۔انہو ں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کا رکردگی کا ڈھنڈورا ایک با رش نے ملیا میٹ کر دیا ہے لا ہور کو پیرس بنا نے والوں نے شہر کو وینس میں تبدیل کر دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں