ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف لیگی خواتین کارکنان کا احتجاج

لیگی خواتین کارکنان نے کفن پہن کر خود کو علامتی پھانسی دے ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 جولائی 2018 20:20

ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف لیگی خواتین کارکنان کا احتجاج
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09جولائی 2018ء) :ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف لیگی خواتین کارکنان کا احتجاج، لیگی خواتین کارکنان نے کفن پہن کر خود کو علامتی پھانسی دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے دو روز قبل ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال ا ہےقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو باحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔اس موقع پر شریف خاندان کے خلاف اتنابڑا فیصلہ آجانے کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کسی قسم کا بڑا ردعمل سامنے نہیں آیا۔اس حوالےسے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا گیا۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے اس پر اکا دکا احتجاج نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔اس موقع پر مختلف طریقوں سے لیگی رہنما اور کارکنان اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔اس موقع پر خواتین لیگی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کفن پہن لئیے
اس موقع پر انہوں نے خود کو علامتی پھانسی دے ڈالی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں