چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ٹریفک آگاہی واک

پیر 9 جولائی 2018 22:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ سے ایس پی ٹریفک آصف صدیق کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی جس میں ڈی ایس پی ٹریفک فاتح عالم،انسپکٹرنازیہ باقر،اکیڈمی کے طلبہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک کا کہناتھا کہ واک کا مقصد شہریوںکو باور کروانا ہے کہ ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے ہی ہیںان کی پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے۔شہری ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں