ْسپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںعطائیوںکے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی جاری

پیر 9 جولائی 2018 22:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی14,000سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر4,532عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق ان میں سی 3,903عطائیوں نے نئے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نے 2,881علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت 1,375عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔

دونوں نے 17اپریل سے اب تک کل 17,000سے زائد علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور5,907عطائیوں کے اڈے بند کیے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ٹیموںنے سب سے زیادہ768 عطائیوں کے کاروبارلاہور میں بندکیے جبکہ فیصل آباد372،شیخوپورہ 312اورقصورمیں304عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں کمیشن کو 2,650سے زائدڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں۔گزشتہ ہفتے عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مزید 333عطائیوں کے کاروباربند کر دیے گئے۔ان شہروںمیں1,323مراکزپرچھاپے مارے اورریکارڈ کے مطابق ان میں سی432عطائیت کے مراکز بند کر کے انکی جگہ دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2015ء سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن 14,500سے زائد عطائیوں کے اڈے سیل کر چکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں