خلائی مخلوق کا سیاست میں محدود کردارہونا چاہیے،چودھری شجاعت

خلائی مخلوق کی آوازیں بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، مسلم لیگ ن کوالیکشن بائیکاٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ قومی حکومت بنائی جائے، پی ٹی آئی میں لوگ ہماری اکیڈمی سے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 جولائی 2018 20:51

خلائی مخلوق کا سیاست میں محدود کردارہونا چاہیے،چودھری شجاعت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا سیاست میں محدود کردار ہونا چاہیے، خلائی مخلوق کی آوازیں بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، مسلم لیگ ن کوالیکشن بائیکاٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ قومی حکومت بنائی جائے، پی ٹی آئی سے لوگ ہماری اکیڈمی سے گئے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کوالیکشن بائیکاٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نوازشریف ، شہبازشریف سے زیادہ قابل ہیں۔شہبازشریف نوازشریف کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جاتے ہوئے خزانہ خالی کرگئی ہے۔کاکردگی کی بنیاد پرشہبازشریف اور پرویزالٰہی کا مناظرہ کروا لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ صادق سنجرانی پیسے دے کرچیئرمین سینیٹ نہیں بنے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پیسے استعمال نہیں ہوئے۔ نگراں حکومت کی کاکردگی سے مطمئن ہوں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مشرف اور ضیاء الحق بنوا سکتے تھے۔ کوشش کی جائے توکالاباغ ڈیم بن سکتا ہے۔ پانی کا بحران انتخابات پراثر انداز ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کا سیاست میں محدود کردار ہونا چاہیے۔ خلائی مخلوق کی آوازیں بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے لوگ ہماری اکیڈمی سے گئے ہیں۔عمران خان کیلئے ماحول سازگار ہے۔ الیکشن ذاتیات پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ میں نے الیکشن سے 6 مہینے پہلے کہا تھا کہ قومی حکومت بنائی جائے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ صادق سنجرانی پیسے دے کرچیئرمین سینیٹ نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سیاست چھوڑدیں اور صرف لیکچر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں