لیگی کارکنوں کی شامت آ گئی

پنجاب پولیس نےسرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کر لیں ، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان پیدا ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 جولائی 2018 22:57

لیگی کارکنوں کی شامت آ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09جولائی 2018ء) :لیگی کارکنوں کی شامت آ گئی۔ پنجاب پولیس نےسرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کر لیں ، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ایک جانب نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جا چکی ہے جس کے مطابق دونوں رہنماوں کو 11سال اور 8سال بالترتیب قید بامشقت کی سزا ہوگی۔

اس فیصلے کے بعدم بھی ابھی تک سلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہی مقیم ہیں۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہاں نیب نے بھی نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔نیب کی ٹیم 13جولائی کو وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی جہاں مریم نواز اور نواز شریف کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن سے ن لیگی سینئر کارکنان اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی آئیں گے۔ تاکہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے دوران ان کوکوریج مل سکے۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پرنیب نے میڈیا کوان کی تشہیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ مجرموں کی تشہیر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی نواز شریف اور مریم نواز کے بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کا مخصوص گروہ پولیس کے ساتھ مل کر ہنگامہ آرائی کرے گا۔اس مقصد کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے ہمدرد افسران سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔دوسری جانب پولیس نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں ۔لاہور اور پنجاب بھر کے سرکردہ لیگی کارکنان کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں جن کے بعد انکی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھی جائے گی۔

اس حوالے سے خبر یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی پر ان کارکنان کو گرفتار کرلیا جائے گا اورپولیس نے اس موقع پر بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کی تیاری کرلی گئی ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کےلیےنوازشریف کےروٹ کودوحصوں میں تقسیم کیاجائےگا۔سیکیورٹی کیلیے ایک حصہ ایئرپورٹ اوردوسراکینٹ سےجاتی امراتک مقررکیاگیا۔سیکیورٹی ،امن وامان کیلیےروٹ پرڈھائی ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائینگے۔نفری میں اینٹی رائٹ فورس،پیٹرولنگ ،ایلیٹ فورس کےاہلکارشامل ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں