اینگرو فوڈزنے اپنے ملک کلیکشن سینٹر پر شمسی توانائی کا استعمال شروع کر دیا

اس اقدام سے بجلی کے استعمال میں بچت کے علاوہ ماحول کوآلودگی سے پاک رکھنے اور سرسبز بنانے میں مدد ملے گی

منگل 10 جولائی 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) اینگروفوڈز لمٹیڈپاکستان کی ڈیری انڈسٹری میں ایک رجحان ساز اور ماحول دوست ادارہ ہے اور اس حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اینگرو فوڈز لمٹیڈنے ضلع خیرپور ،سندھ کی تحصیل صوبوڈیرو میں واقع اپنے ملک کلیکشن سینٹر کے تمام آپریشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف روایتی بجلی کے استعمال میں بچت ہوگی ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور سرسبز بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اینگرو فوڈز کے اس اقدام کا فائدہ یہ ہے کہ شمسی توانائی کی مسلسل دستیابی کے باعث، بجلی کی پیداوار پر کسی خرچ کے بغیر ،صنعتی گریڈ کے ملک چلرز اور دیگر بھاری آلات کو مسلسل استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملک سینٹر پر روایتی اورجنریٹرز سے پیدا کردہ بجلی استعمال کی جاتی تھی جسے اب مکمل طور پر شمسی توانائی سے بدل دیا گیا ہے۔روایتی بجلی سے شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد مذکورہ ملک کلیکشن سینٹر کی آپریشنل کاسٹ میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ جنریٹرز کو چلانے کے لیے ڈیزل کے استعمال کا خاتمہ ہے۔

علاوہ ازیں ، استعمال کیے جانے والے تمام آلات کو بھی ڈی سی پاور پر منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں نصب شدہ سولر پینلز کے ذریعہ چارج ہونے والی بیٹری سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ان اقدامات سے ملک کلیکشن سینٹر کے کاروباری آریشنز پر پائیدار اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس حوالے سے اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ،علی احمد خان نے کہا:’’ہم جس راستے پر چل رہے ہیں ،اس راستے پر نئی روایتیں قائم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ماحول کے حوالے سے ایک ذمہ دار کمپنی کے طور پر کام کرنا ہمارے ادارے کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ ہمارے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم پاکستان کی ڈیری انڈسٹری میں مثالیں قائم کریں اور اس طرح اس شعبہ کی قیادت کریں۔ ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی گنجائش موجود ہوتی ہے جسے استعمال کرکے ہم انڈسٹری اور معاشرے کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے اہم مقاصد میں سے ایک ماحولی اثرات کو کم کرنا اوراپنے آپریشنزکو استحکام بخشنا ہے۔

اینگرو فوڈز لمٹیڈ، جن کمیونٹیز میں کام کرتی ہے، نہ صرف ان کے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے، اپنے کاروباری آپریشنز کو ماحول دوست بنانے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔پائلٹ پروجیکٹ کو ڈیری انڈسٹری میں تیزی اور سستی کے سیزن میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اس ماڈل کو دیگر ملک کلیکشن سینٹرز پر استعمال کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں