سبزا زار میں مزدور نے اورنج ٹرین کے پل سے کود کر خود کشی کر لی

منگل 10 جولائی 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ سبزا زار میں مزدور نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پل سے کود کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار میں اورنج ٹرین پل پر کام کرنے والا مزدور پل سے کود گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کے قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال مزدور کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں