معروف صحافی نےعوام کو استقبال کی دعوت دینے پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق وزیراعظم نوازشریف واپسی پر استقبال کیلئے غریب عوام کے بچوں کو بلا رہے ہیں مگر اپنے بیٹوں کو ساتھ لے کر نہیں آرہے،معروف تجزیہ نگار رؤف کلاسرا کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 جولائی 2018 15:47

معروف صحافی نےعوام کو استقبال کی دعوت دینے پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2018ء) تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ نوازشریف واپسی پر استقبال کیلئے غریب عوام کے بچوں کو بلا رہے ہیں مگر اپنے بیٹوں کو ساتھ لیکر نہیں آرہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2007 میں جب نوازشریف پاکستان آئے تھے تو اس وقت واقعی کوئی چڑیا پر بھی نہیں ماررہی تھی،نواز شریف کی وطن آمد پر ایئر پورٹ پر کوئی بندہ نہیں تھا ۔

نوازشریف نے اپنے پاسپورٹ ہی نہیں دیئے تھے ، تین گھنٹے تک یہ جہاز میں رکے رہے ، پھر کمانڈوز کا دستہ آیا جس نے ان کو باتھ روم میں بند کردیا تھا اور پھر واپس بھیج دیا تھا۔روف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو ایئر پورٹ سے لینے جاؤں گی ،کسی کو جرأت نہیں ہوگی کہ وہ ان کو گرفتارکرے۔

(جاری ہے)

لیکن نواز شریف اپنے دو ہٹے کٹے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے۔

نواز شریف زرا اپنے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو پاکستان لائیں اور کہیں کہ مجھ پر مشکل وقت ہے تو میرا ساتھ دیں۔لیکن نواز شریف اپنے بیٹوں کو نہیں لائیں گے۔ بلکہ پاکستان کی غریب عوام کے بچوں کو کہا جا رہا ہے کہ آپ نواز شریف کی وطن آمد پر اکھٹے ہوں۔پاکستان کی عوام کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے ملتی ہے جن کے منہ کا نوالہ نواز شریف چھین کر باہر لے گئے ہیں۔

تو اس غریب عوام کو کہا جا رہا ہے کہ آپ نے 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینی ہے۔جب کہ حسن اور حسین نواز نے تو آکر ووٹ کو عزت نہیں دینی۔لیکن پاکستان کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ آپ جان کی بازی لگاکر ائیرپورٹ پہنچیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن لوگوں کا پیسہ کھایا انہی کو کہا جا رہا ہے کہ آپ میرے استقبال کے لیے اکھٹے ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں