ہمارا مشن صرف ملک کا مضبوط دفاع اور عوام کی خوشحالی ہے،اکمل خان باری

منگل 10 جولائی 2018 16:00

لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جماعت اللہ اکبر تحریک کے این اے 123سے امیدوار قومی اسمبلی اکمل خان باری نے کہا ہے کہ ہمارا مشن صرف ملک کا مضبوط دفاع اور عوام کی خوشحالی ہے، ملی مسلم لیگ کی علاوہ کسی سیاسی جماعت میں ملک سے مخلص لیڈر موجود نہیں ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے بعد پی ٹی آئی بھی لوٹوں کے سہارے حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن عوام اب با شعور ہو چکے ہیں ، اقتدار کے لالچ میں پارٹیاں بدلنے والے اور امیدوار بدلنے والوں کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، وہ گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے،ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ ملکی قرضے لئے گئے ہیں اتنا قرضہ لینے کے باوجود بھی ملک میں بے روزگاری اور غربت کی شرح میں کمی نہیں واقع ہو سکی اس کی سب سے اہم وجہ دونوں حکومتوں نے یہ قرضے صرف اپنے غیر ملکی دوروں کیلئے استعمال کئے اور اپنے من پسند افراد کو ٹھیکوں میں یہ پیسہ ضائع کردیا جس کی وجہ سے ملکی معیشت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے،عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں