پی سی بی نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی

احمد شہزاد کو باضابطہ چارج شیٹ کیا جارہا ہے ،ترجمان پی سی بی

منگل 10 جولائی 2018 16:00

پی سی بی نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ مسلسل گردش میں ہے، مختلف تنازعات کے بعد اب ان کا ڈوپ ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی،پی سی بی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کی جارہی ہے ، واضح رہے کہ احمد شہزاد کا دو ماہ قبل ڈومیسٹک میچ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ مثبت آگیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں