نواز شریف کو ڈرانے و جھکانے والوں کا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ،غضنفر علی شاہ

نواشریف عوام کے دلوں میں رہتا ہے جسکا ثبوت 25جولائی کو واضح ہو جائے گا ،پارٹی ورکرز سے گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) مسلم لیگ یونین کونسل نمبر 103سبزہ زار کے جنرل سیکرٹری غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈرانے و جھکانے والوں کا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ،نواشریف عوام کے دلوں میں رہتا ہے جسکا ثبوت 25جولائی کو واضح ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایل بلاک میں ڈور ٹو ڈور ووٹوں مانگے اور پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حلقے سے مہر اشتیاق قومی اور رانا مشہود صوبائی نشست پر بھاری اکثریت میں کامیاب ہوں گے ۔

مہر اشتیاق نے سبزہ زار میں ہسپتال ،سپورٹس کمپلیکس نئے ٹیوب ویل ،پارکس ،سڑکوں سمیت دیگر لاتعداد ترقیاتی کام کروائے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر ہم لوگوں ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کو جھوٹے وعدوں اور نعروں کے ذریعے ورغلانے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں لاہور سمیت ملک بھر سے ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں