نوازشریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے

نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوں گے ،ْتیرہ جولائی کو لاہور پہنچیں گے

منگل 10 جولائی 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کے لئے ٹکٹ بک کرالئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون یلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوں گے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں