سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر آصف زر داری نے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی

ٹیم میں قانونی ماہرین فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن، نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ شامل ہیں ،ْرپورٹ

منگل 10 جولائی 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زر داری نے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم میں قانونی ماہرین فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن، نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔قانونی ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم آصف علی زرداری کو معاملے سے متعلق بریفنگ دے دی جبکہ مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں