نیلم جہلم سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 726 میگاواٹ ہو گئی

ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداوار ی صلاحیت 969 میگاواٹ ہے، ترجمان واپڈا

منگل 10 جولائی 2018 17:00

لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) نیلم جہلم ہائیڈرو پارو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 726 میگاواٹ ہو گئی ہے،منصوبے کے تیسرے یونٹ نے بھی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ،اِس وقت نیلم جہلم پراجیکٹ کے تین یونٹ یعنی یونٹ نمبر2 ،3 اور 4اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کر رہے ہیں،ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبے سے اپریل میں بجلی کی پیداوار شروع ہو ئی تھی اور اپنے آپریشن کے بعد سے اب تک یہ نیشنل گرڈ کو 33 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کر چکا ہے،آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت969 میگاواٹ ہے ، پاور ہائوس میں چار یونٹ نصب کئے گئے ہیں ، ہر یونٹ 242 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے، منصوبہ قومی نظام کو ہر سال تقریباً 5ارب یونٹ بجلی فراہم کرے گا،منصوبے سے سالانہ 55ارب روپے کے فوائد حاصل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں