ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق کی زیر صدارت پولیو ،انسداد ڈینگی مہم پر مشترکہ اجلاس

منگل 10 جولائی 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق کی زیر صدارت پولیو اور انسداد ڈینگی مہم پر مشترکہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہورڈاکٹر شہناز، ڈی ڈی او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہورڈاکٹر شہناز نے ڈی سی لاہور کو پہلے دن کی پولیو مہم بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں