استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد ہونے پر آخری دم تک فخر رہے گا ‘گلوکارہ شبنم مجید

منگل 10 جولائی 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ گلوکاری میں اپنے ریدم کو برقرار رکھنے کیلئے ریاضت لازمی ہے اور ہر پروفیشنل گلوکار نے ریاضت کو اپنا معمول بنا رکھا ہے ، میں نے بھی اپنے شیڈول میں دو وقت ایسے رکھے ہیں جس میں مکمل یکسوئی کے ساتھ ریاضت کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے شبنم مجید بننے میں ایک طویل عرصہ لگا اور خدا کا شکر ہے کہ نہ صرف پورے پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی میری شناخت بن چکی ہے اور یہ سب کچھ والدین کی دعائوں اور پرستاروں کی محبت کی بدولت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد ہوں ،میرے استاد نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا اور آخری دم تک یہ میرے لیے خوشی کا مقام ہو گا کہ میں اتنے بڑے گائیک کی شاگرد رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں