حکمت کا شعبہ بھی انسانی خدمت کا ذریعہ ہے ‘اداکارہ جویریہ عباسی

منگل 10 جولائی 2018 17:49

حکمت کا شعبہ بھی انسانی خدمت کا ذریعہ ہے ‘اداکارہ جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ حکمت کا شعبہ بھی انسانی خدمت کا ذریعہ ہے جس طرح ڈاکٹر اپنے شعبے میں مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اسی طرح حکمت بھی صدیوں پرانہ علاج ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ننیال میں سب حکمت سے وابستہ رہے ،میرے نانا اور میری والدہ نے بھی حکمت کے ذریعے بے شمار لوگوں کا علاج کیا اور وہ صحت یاب بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سائنس کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہوں مگر حکمت جیسے شعبے سے بھی انکاری نہیں کر سکتی کیونکہ سائنس آج سامنے آرہی ہے جبکہ صدیوں پہلے بھی حکمت کے ذریعے لوگوں کا علاج کیا جاتا تھا اور آج بھی ہمارے ملک میں اصل حکمت کرنے والے موجود ہیںاور بے شمار لوگ ان سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ جب میں بھی چھوٹی موٹی بیماری میں مبتلا ہو جائوں تو حکمتی ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں