انتخابی مہم، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم

امیدواروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، جلسوں جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے امن عامہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا‘ڈاکٹر حسن عسکری کا اجلاس سے خطاب اجلاس میں امیدواروں کی سکیورٹی، پولنگ ڈے پر پرامن ماحول کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

منگل 10 جولائی 2018 17:57

انتخابی مہم، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سکیورٹی، پولنگ ڈے پر ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ نے انتخابی عمل کے دوران اور پولنگ ڈے کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔نگران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور انتخابی جلسوں اور جلوسوں کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ضروری اقدامات کریں اور پرامن فضا کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، انتخابی عمل کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کیلئے کیے جانے والے انتظامات اور امیدواروں کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں