نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

پانی کی ضروریات کے پیش نظر اس کار خیر میں شہریوں کو اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے ‘حسن عسکری

منگل 10 جولائی 2018 17:57

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں 5 لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرپاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور قوم کو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کار خیر میں شہریوں کو اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں