مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کل

منگل 10 جولائی 2018 17:57

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کل (بدھ ) ہو گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سے نواز شریف کا نام ہٹانے کے لئے درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا ۔مخدوم نیاز انقلابی اور عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے اپنی درخواست میں کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ایسے شخص کے نام پر ووٹ نہیں مانگا جا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں