دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل ناگزیر ہے‘فیصل مشتاق

اچھی ا ورخوشحال ذندگی کوبرقرار رکھنے کیلئے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

منگل 10 جولائی 2018 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ہر سال 11 جولائی کو دنیا کی توجہ عوام سے متعلقہ مسائل باالخصوص ان کے ماحول سے تعلق پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ورلڈ پاپولیشن ڈے پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔اس موقع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صوبائی وزیر بہبود آبادی ٖفیصل مشتاق کا کہنا ہے اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد لوگوںمیں بلا روک آبادی میں اضافے اور وسائل کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی طرف دلانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لئیے کی جانے والی تمام تر کوششیں اس وقت بے سود ثابت ہوتی ہیں جب تک معاشرے کے ہر فرد کی ذندگی کی بنیادی ضروریات تک رسائی نہ ہو۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر ترقی کرنا چاہتا ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہونا چاہتا ہے تو پائیدار اور موئثر فیملی پلاننگ کو نیشنل سیکورٹی ماڈل کا حصہ بنانا ناگزیر ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اچھی ا ورخوشحال ذندگی کوبرقرار رکھنے کے لئیے آبادی میں اس بے پناہ اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل مشتاق نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال ذندگی کے نظریے کو تقویت دینے کے لئیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں