صوبائی وزیر فیصل مشتاق کاادارہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کا دورہ، اجلاس کی صدارت

منگل 10 جولائی 2018 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور چوہدری فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ اگرچہ ہیومن رائٹس سے متعلق پالیسی موجود ہے لیکن اس پر موثرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے حقوق کی بات کرنے سے پہلے ہمیں انسان کو سمجھنا ہو گا اس کو عزت دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سیکرتری ہیومن رائٹس انیڈ مائنوریٹیزعاصم اقبال نیان کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئیے۔ بعد اذاں صوبائی وزیر فیصل مشتاق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے ادارے کی کارکردگی ، اہداف اور جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگرچہ ہمارا مینڈیٹ عبوری ہے لیکن ہمارا عزم عبوری نہیں۔ ہم قوم اور عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری فیسل مشتاق نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے ادارے کے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں