لاہور ، معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کی بارہویں برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

منگل 10 جولائی 2018 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کی بارہویں برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف ادبی تنظیموں نے احمد ندیم قاسمی کی یاد میں اجلاس منعقد کئے اور مشاعروں کا اہتمام کیاگیا احمد ندیم قاسمی ناصرف شاعر بلکہ افسانہ نگار اور کالم نگار بھی تھے جن کی درجنوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں مرحوم دس جولائی 2006ء کو نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں