لاہور، نیب اور ایف آئی اے کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کیخلاف تحقیقاتی کارروائیوں سے مسلم لیگ ن کا بیانیہ کمزور پڑ گیا

مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے ہمدردی حاصل کرنے میں ناکام رہ سکتی ہے ، شہری حلقے

منگل 10 جولائی 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف کی جانے والی مختلف کارروائیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کا نیب کے حوالے سے انتقامی کارروائیوں کا بیانیہ کمزور پڑ گیا ہے جس کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے عوام سے ہمدردی حاصل کرنے میں ناکام رہ سکتی ہے اس سلسلے میں مختلف شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں و امیدواروں کیخلاف تحقیقاتی کارروائیوں کے آغاز کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نیب کیخلاف تنقیدی زبان بند ہوگئی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بنی گالہ میں واقع تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کو بھی غیر قانونی قرار دیدیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں