نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی

سابق وزیر اعظم کے تاریخی استقبال کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا،ائیرپورٹ پر 5 سے زیادہ لوگ ایک ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ،حکومت نے واضح بتا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 جولائی 2018 21:39

نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2018ء) :نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی سابق وزیر اعظم کے تاریخی استقبال کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا،ائیرپورٹ پر 5 سے زیادہ لوگ ایک ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ،حکومت نے واضح بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنا دی گئی ہے۔

اس سزا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11سال قید بامشقت علاوہ 80 ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید بامشقت اور 20 ملیں جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور دوسری جانب مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع نواز شریف اور مریم نواز نے ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا جن میں یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔اس موقع پر مریم نواز نے 13جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر یہ بحث بھی جاری تھی کہ نواز شریف کس ائیرپورٹ پر اتریں گے،اسلام آباد آئیں گے یا لاہور،انکی گرفتاری کہاں عمل میں لائی جائے گی ،یہ سب اہم ترین سوال تھے جن کے جوابات قوم حاصل کرنا چاہ رہی تھی۔

تازہ ترین معلومات اور خبر کے مطابق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نواز شریف کے طیارے کو کہاں اتارا جائے گا،نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے اعلان کردیا۔کچھ دیر پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز لندن سے پاکستان آنے والی پرواز کو لاہور ہی میں اتارا جائے گا جہاں پہلے سے نیب کی ٹیم موجود ہو گی۔اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری عمل میں آئے گی جہاں سے انہیں جیل منتقل کردیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے نیب کی جانب سے ہیلی کاپٹر مانگے جانے کی درخواست کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کردیں تھیں۔اس حوالے سے لیگی قیادت نے بھی لاکھوں کی تعداد میں کارکنان کو ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی سابق وزیر اعظم کے تاریخی استقبال کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا،ائیرپورٹ پر 5 سے زیادہ لوگ ایک ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ،حکومت نے واضح بتا دیا۔یاد رہے کہ اس قبل بھی حکومت کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کوسخت کاکاروائی کا عندیہ دے دیا جاچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں