لاہور میں لیگی امیدوار اسلم بھٹی کے محافظ کی فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 جولائی 2018 21:58

لاہور میں لیگی امیدوار اسلم بھٹی کے محافظ کی فائرنگ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2018ء) :لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لیگی امیدوار اسلم بھٹی کے محافظ نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔

اس موقع پر سیاسی درجہ حرارت بھی عروج پر پہنچ چکا ہے ۔جگہ جگہ عوامی جلسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ایسی ہی ایک کارنر میٹنگ لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں ہورہی تھی جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسلم بھٹی کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ان کے محافظ نے فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں ایک نو سالہ بچہ اظہر جاں بحق ہو گیا ہے جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے جس کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔لیگی رہنما اسلم بھٹی کے محافظ کا موقف ہے کہ اس نے گولی جان بوجھ کر نہیں چلائی بلکہ اس سے اچانک گولی حادثاتی طور پر چل گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں