تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے تاریخی اعلان نے سب کے دل جیت لئیے۔

خادم رضوی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے لبیک پاکستان فنڈ مہم شروع کرنیکا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 جولائی 2018 22:57

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے تاریخی اعلان نے سب کے دل جیت لئیے۔
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2018ء) :تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے تاریخی اعلان نے سب کے دل جیت لئیے۔ خادم رضوی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے لبیک پاکستان فنڈ مہم شروع کرنیکا اعلان کردیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔

جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ تاہم اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک طاقتور مہم شروع کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس سنا دیا گیا جس کے مطابق مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور اسکے ساتھ ہی ڈیموں کی تعمیر کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے بینک اکاونٹس بھی بنادئیے گئے جس میں اب تک خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے ،پاکستان کی تمام مخیر ہستیاں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی فکر میں ہیں تاہم تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے تاریخی اعلان نے سب کے دل جیت لئیے۔

خادم رضوی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے لبیک پاکستان فنڈ مہم شروع کرنیکا اعلان کردیا۔ر علامہ خادم حسین رضوی نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے کہا ہے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیرایک بنیادی ملکی ضرورت اور وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، عوام پاکستان اپنی نسلوں کی حفاظت کے لئے خود کو پیش کریں اور ڈیموں کی تعمیر کی حامی جماعت تحریک لبیک کو ووٹ دے کر کامیاب کریںکہ یہ ملک خداداد کی عظیم خدمت ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو بنجر کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک کے امیدوار الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے پارلیمنٹ میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے،اور اس سلسلہ میں لبیک پاکستان فنڈ مہم کا اعلان بھی کیا جاتا ہے، جس کے تحت تحریک لبیک ڈیموں کی تعمیر میں بھرپور مالی تعاون بھی کرے گی، ڈیمز کی تعمیر سے نا صرف پانی بلکہ اقتصادی ترقی و بجلی کی کمی کے بحران سے بھی نکلا جا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں