شوبز فنکار بھی عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متحر ک

فلم سٹار ماہ نور نے ’’ووٹ لازمی دو‘‘کے نام سے مہم شروع کردی ’ووٹ کا ضیاع ملک اور قوم کیساتھ دشمنی ہے ‘ماہ نور کی گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 13:37

شوبز فنکار بھی عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متحر ک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) شوبز فنکار بھی عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متحر ک ‘فلم سٹار ماہ نور نے بھی ووٹ کی آگاہی کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے پہلے شوبز فنکاروں کی جانب سے بھی عوام پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کا25 جولائی کو بھر پور استعمال کر یں اس حوالے سے فلم سٹار ماہ نور نے ’’ووٹ لازمی دو‘‘کے نام سے مہم شروع کردی ہے جس میں وہ فیس بک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کام کر رہی ہیں اس بارے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ عوام کوووٹ ضرور دینا چاہیے چاہے وہ کسی بھی ووٹ دیں مگر ووٹ کا ضیاع ملک اور قوم کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے کیونکہ ہم ووٹ کی طاقت سے ہی اپنے لیے اچھے حکمرانوں کا انتخاب کر سکتے ہیں تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں