ڈرامہ ’’شر طیہ جھوٹے‘‘میں شاندار پر فارمنس مدتوں یادرہے گی‘ حسنہ بھٹی

بدھ 11 جولائی 2018 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) اداکارہ حسنہ بھٹی نے کہا ہے کہ ڈرامہ ’’شر طیہ جھوٹے‘‘میں شاندار پر فارمنس مدتوں یادرہے گی ‘فنکار محنت کریں تو فلم انڈسڑی کو بھی اسٹیج ڈرامہ انڈسڑی جیسا مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تما ثیل تھیٹر میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حسنہ بھٹی نے کہا کہ میں اسٹیج ڈراموں میں کام کے دوران کسی اور طرف صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں جسکی وجہ سے میں آج کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہوں اور سب فنکاروں کو چاہیے وہ ڈنگ ٹپا? پالیسی کی بجائے اپنے کام کیساتھ مکمل انصاف کر یں تاکہ شوبز انڈسڑی کو مضبوط بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں