دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں ‘صباء قمر

بدھ 11 جولائی 2018 14:08

دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں ‘صباء قمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نامور اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے اچھے اور معیاری ٹی وی ڈراموں نے بھارتی و ترکش ڈراموں کے سحر کو توڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری اب انتہائی معیاری اور عالمی معیار کے ڈرامے بنارہی جس کی وجہ سے ناظرین اب پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا ا ور دیگر ممالک کے ٹی وی ڈراموں کا کوئی مقابلہ ہرگز نہیں ، ہم ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں اور یہی پاکستانی عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں