آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے مشکل راستے بھی آسان ہو جاتے ہیں ‘بہروز سبزواری

بدھ 11 جولائی 2018 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سینئر اداکار بہروز سبز واری نے کہا ہے کہ اب تک بے پناہ کام کیا ہے اور اس پر مطمئن ہوں ،شوبز میں رہتے ہوئے اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اور آج خود یہ فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ امن پسند ہوں اور مجھے ایسے ہی لوگ پسند ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کوئی کسی کی بات سننے کو تیار نہیں جس سے معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہورہا ہے ،ہمیں دلیل اور مکالمے کے ذریعے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کرئیر میں بے پناہ کام کیا ہے اور ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں۔ اوپر والے کا فضل اور پرستاروں کی چاہت ہے کہ اتنے سال گزر گئے اور اس میں کامیابی ہی کامیابی سمیٹی ہے ۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے مشکل راستے بھی آسان ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں