عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں‘ افتخار ٹھاکر

بدھ 11 جولائی 2018 14:08

عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں‘ افتخار ٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں ، اسٹیج ڈراموں میں رقص اور کامیڈی کے اصلاح کا پہلو بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ اسٹیج ڈرامے کا اصل وقت سامنے آسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسٹیج ڈرامہ مکمل کمرشل ہو چکا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آرٹسٹ اپنی حدود سے باہر نکل جائیں ،اسٹیج ڈرامہ بڑا باریک بینی کا کام ہے اس میں فٹ ورک کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ، اسٹیج ڈرامے کے دوران اٹھنے بیٹھنے اور چلنے تک کی بھی ایک ٹائم فریم ہوتا ہے جو اداکار اسٹیج کی بریکی سمجھ گیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتا ۔

افتخارٹ ٹھاکر نے کہا کہ اسٹیج معاشرے کو سدھارنے کیلئے ایک بڑ پلیٹ فارم ہے اور اب ہم سب کی ذمہ داری کے ہم اپنا فرض کس طرح انجام دیتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں