کوئنز لینڈ کرکٹ آسٹریلیا کے اینڈی رچرڈز کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ، بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا

بدھ 11 جولائی 2018 14:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کوئنز لینڈ کرکٹ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اینڈی رچرڈز کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ، بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اینڈی رچرڈز ویمن کرکٹ کے ساتھ مستقبل میں جن سیریز میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے ان میں آئی ویمن کرکٹ چمپئن شپ، رائونڈ تھری ( پاکستان مقابلہ آسٹریلیا ،آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ( ویسٹ انڈیز )، آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ رائونڈ فور ( پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز )، آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ رائونڈ فائیو (پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ )اینڈی رچرڈز اس وقت تک کوئینز لینڈ کرکٹ کے ساتھ خواتین پاتھ وے مینجر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

وہ کوئینز لینڈ فائر اینڈ برسبن ہیٹ کے ساتھ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کے پاس ویمن کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ان کی تعیناتی سے ویمن کرکٹ کی بیٹنگ میں بہتری آئے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں