سپریم کورٹ کے ملازمین بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دینے میں کسی سے پیچھے نہ رہے

سپریم کورٹ کے گریڈ 2 سے گریڈ 15تک کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جب کہ گریڈ 15 سے اوپر کے ملازمین نے دو دن کی تنخوادہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے دینے کا اعلان کر دیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 14:25

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2018ء) ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 10 لاکھ روپے بھی عطیہ کیے۔ جس کے بعد اور کئی لوگوں نے بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے گریڈ 2 سے گریڈ 15تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز میں جمع کروائیں گے۔

۔جب کہ گریڈ 15 سے اوپر کے ملازمین دو دن کی تنخوادہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 10 لاکھ روپے بھی عطیہ کیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی جانب سے عطیہ دئے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسے عطیہ کرنے کا ٹرینڈ بن گیا۔

گذشتہ روز پاک فوج نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان کیا اورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔ پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بری فوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔اس کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری افسران اور فیسکو افسران نے بھی اپنی 3 اور ملازمین نے اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہی نہیں پاکستانی عوام میں موجود محب وطن پاکستانیوں نے بھی پانی کی قلت سے چھُٹکارا پانے اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ جمع کروانا شروع کر دئے ہیں۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنکاکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (“DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”)رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں