ٹیکس ایمنسٹی سکیم 80فیصد سے زیادہ کامیاب رہی ،

31جولائی کے بعد مزید توسیع کا امکان نہیں‘فوکل پرسن کالادھن 5فیصدٹیکس ادا کرکے سفید کیاجاسکے گا،اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کومکمل قانونی تحفظ حاصل ہوگا‘عائشہ عمران بٹ

بدھ 11 جولائی 2018 16:17

ٹیکس ایمنسٹی سکیم 80فیصد سے زیادہ کامیاب رہی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی فوکل پرسن عائشہ عمران بٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 80فیصد سے زیادہ کامیاب رہی ، 31جولائی کے بعد سکیم میں مزید توسیع کا امکان نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیم کے تحت بیرون ملک رکھاکالادھن بھی 5فیصدٹیکس ادا کرکے سفید کیاجاسکے گااور اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کومکمل قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔فوکل پرسن نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے سیاستدان،سرکاری افسران،انکے بیوی بچے فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 80 فیصد سے زیادہ کامیاب رہی اور 31جولائی کے بعد اسکیم میں مزید توسیع کا امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں