انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو 24تا27ستمبر روس میں منعقد ہو گی

برطانیہ میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے بھی درخواستیں طلب

بدھ 11 جولائی 2018 16:17

انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو 24تا27ستمبر روس میں منعقد ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو رواںسال ستمبر میں روس میںمنعقد ہو گی ۔24تا27ستمبرمنعقد ہونے والی ایکسپو میں ڈینٹل اور اورل ہائجین ، ڈینٹل آلات،اوزار،روٹری انسٹومنٹس،ڈینٹل میٹریلز،ڈینٹل کلینک اورڈینغل لیبز، فارما سیوٹیکلز اورہیلتھ کیئر مصنوعات،آلاتاور اینٹی سپیسز اور بیکٹریل پیوریفکیشن کے آلات او رمیٹریلز، ڈینٹل انیستھیالوجی ،ڈسپوزل میڈیکل یونیفارم اورہاسپیٹل فرنیچرکے سٹالز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے برطانیہ میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے بھی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 2تا5ستمبر تک برمنگھم میں منعقدہ نمائش میں فرنیچر، ٹیکسٹائلز ، گھریلو آرائشی اشیاء ، سرامکس ، گفٹ ویئر کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جولائی مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں