کرپشن کے بتوں کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،سعدیہ سہیل رانا

بدھ 11 جولائی 2018 16:30

کرپشن کے بتوں کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،سعدیہ سہیل رانا
لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بعد زرداری خاندان کی بھی باری آ چکی ہے، کرپشن کے بتوں کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں کیونکہ صرف شریف خاندان ہی نہیں زرداری سمیت ان کے کرتا دھرتاؤں نے بھی کرپشن کی انتہا کر دی، عوام اب کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکے ہیں، عام انتخابات میں فیئر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی ہی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے، مسلم لیگ ن ضمیروں کی سوداگر ہے، اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، ن لیگ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں