فائونڈرز الائنس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

بدھ 11 جولائی 2018 16:37

فائونڈرز الائنس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم
لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء)سابق وائس چیئرمین فائونڈرز الائنس شہباز اسلم نے وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس میں مزید کمی اور پٹرولیم لیوی ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافوں کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے صنعتی شعبہ اور عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم کرکے اسے سنگل ڈیجٹ تک لاکر پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں