25 سے پہلے 13جولائی بھی فیصلے کا دن، خدمت کرنیوالوں کو قیدو بند کی سزائیںقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘پرویز ملک

ملک کو ایٹمی طاقت، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ سی پیک کا تحفہ، موٹرویز کا جال بچھانے والے کیخلاف6 جولائی کا فیصلہ منظورنہیں‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 11 جولائی 2018 17:46

25 سے پہلے 13جولائی بھی فیصلے کا دن، خدمت کرنیوالوں کو قیدو بند کی سزائیںقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 25جولائی سے پہلے 13جولائی بھی فیصلے کا دن ہے،ملک کی خدمت کرنے والوں کو قیدو بند کی سزائیںاورچور ڈکیتوں قرضے معاف کرانے والوں کو کھلی چھٹی یہ قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے،نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، قوم کو6 جولائی کا فیصلہ نامنظور ہے، عمران خان الزام خان ہیں، رات دن جھوٹ بولتے ہیں، موقع ملا تو پاکستان کو پنجاب کی ترقی کا ہم پلہ کر کے دکھائیں گے، جھوٹے، مفرور خان کو چلہ کاٹنے کیلئے پیر کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور کر دیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ این ای133اور پی پی حلقہ میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، دونوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، سابق حکمرانوںنے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا،نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں