نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت ،ہارون بلور سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پشاور دھماکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں‘ڈاکٹر حسن عسکری

بدھ 11 جولائی 2018 17:49

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت ،ہارون بلور سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ہارون بلور سمیت قیمتی انسانی جانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ اندوہناک واقعہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمیو ںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں