سانحہ پشاورافسوسناک اورقابل مذمت ہے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

ملک دشمن عناصر دہشت گردانہ کاروائیوںسے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 11 جولائی 2018 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے گزشتہ روزاے این پی کی انتخابی میٹنگ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ پشاورافسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ملک دشمن عناصر دہشت گردانہ کاروائیوںسے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں۔

ریاستی ادارے تما م سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں تاکہ بروقت انتخابات کاعمل مکمل ہوسکے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد ی کایہ واقعہ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش ہے۔دہشت گردی کے اسلام اورپاکستان میں کوئی گنجائش نہیں،ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔ملک دشمن قوتیں بزدلانہ کاروائیوں میں انتشار پیدا کرناچاہتی ہیں۔وطن عزیز کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔سانحہ پشاور میں ملوث ملزمان اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلبہ سوگواران کے غم میںبرابر شریک ہیں،حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کیلئے دعاگوہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں