لاہور کے 700پولنگ اسٹیشنز حساس قرار ،اندر اور باہر کیمرے نصب

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے سکیورٹی کے حوالے سے آج اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر لیا

بدھ 11 جولائی 2018 18:43

لاہور کے 700پولنگ اسٹیشنز حساس قرار ،اندر اور باہر کیمرے نصب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں لاہور کے 700پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا جن کے اندر اور باہر کیمرے نصب کرانے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس علاقوں میں انتخابات سے ایک روز قبل آرمی کے جوان الیکشن کمیشن کی ہدایت پرگشت شروع کر دیں گے۔ ریٹرننگ افسروں نے حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر کیمرے نصب کرانیکا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے سکیورٹی کے حوالے سے آج ( جمعرات ) اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے،جس میں سکیورٹی انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں