ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون،16افراد کے خلاف مقدمات درج،39 افراد گرفتار

بدھ 11 جولائی 2018 19:30

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھا اور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی764مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کئے جبکہ19,000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا،21 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا، ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں