نواز شریف کے خلاف فیصلے میں صاف لکھا ہے کہ انکے خلاف کرپشن کو کوئی ثبوت نہیں ملا ،شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اورنج لائن ٹرین بنائی، مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف کو 10سال کی سزادی گئی، پشاور میٹرو کی لاگت 70ارب روپے ہے، نواز شریف دل کے مریض ہیں پھر بھی وہ عوام کیلئے واپس آرہے ہیںنواز شریف نے بیرونی دبائو اور امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکر ا کر ایٹمی دھماکے کیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 19:53

نواز شریف کے خلاف فیصلے میں صاف لکھا ہے کہ انکے خلاف کرپشن کو کوئی ثبوت نہیں ملا ،شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے میں صاف لکھا ہے کہ انکے خلاف کرپشن کو کوئی ثبوت نہیں ملا ، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اورنج لائن ٹرین بنائی، مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف کو 10سال کی سزادی گئی، پشاور میٹرو کی لاگت 70ارب روپے ہے، نواز شریف دل کے مریض ہیں پھر بھی وہ عوام کیلئے واپس آرہے ہیںنواز شریف نے بیرونی دبائو اور امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکر ا کر ایٹمی دھماکے کیے۔

بدھ کو بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شہید ہونے والے 20افراد کی قربانیاں جائز نہیں، آپ کو عوام نے منتخب کیاہے، معطل کرنے سمجھتے ہیں کہ اس سے (ن) لیگ کو فرق پڑے گا، نواز شریف کے استقبال کیلئے پورا لاہور امڈ آئے گا، نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت میں 100سے زائد مرتبہ طلب کیا گیا، نواز شریف کے خلاف فیصلے میں صاف لکھا ہے کہاکہ انکے خلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا ہے اور ایک فیصلہ پاکستان کے عوام 25جولائی کو دیں گے، نواز شریف نے بیرونی دبائو اور امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکر ا کر ایٹمی دھماکے کیے، ہم نے عمران خان کی طرح جلائو گھیرائو ، لاک ڈائون نہیں کیے بلکہ مینار پاکستان پر پرامن احتجاج کیا۔ آپ بتائیں کہ ان 5سالوں میں بجلی آئی کہ نہیں، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی، ہم نے دن رات محنت کی اور بجلی کے منصوبے مکمل کیے، اورنج لائن ٹرین عوام کیلئے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف کو 10سال کی سزادی گئی، جہاں پر کرپشن کے انبار لگ گئے وہاں کسی کو طلب نہیں کیا گیا، پشاور میٹرو کی لاگت 70ارب روپے ہے، نواز شریف دل کے مریض ہیں پھر بھی وہ عوام کیلئے واپس آرہے ہیں، نواز شریف نے ملک میں موٹروے بنائی ، طلباء کو وظائف دیئے۔اجلاس کے دوران پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں