مخالفین ہمارے نمائندوں کو ریلیف کا جھانسہ دیکر و فا دا ریاں تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، مرزا جاوید

ن لیگ اور میاں نواز شریف کو دیوارسے لگانے کا خمیازہ پاکستان اور عوام کو بھگتنا ہوگا، گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 20:43

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر جاوا جمپ کا افتتاح سابق وزیراعلی کے مشیر پی پی حلقہ172کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار مرزا جا وید، این ای136کے امید وار ملک افضل کھو کھر کی نمائندگی انکے صاحبزادے احسن افضل نے کی انجمن تاجران کے صدر میاں مبشر حسین شیخ، بابر مونگا،حاجی رانا اعظم خاںنے فیتہ کاٹ کرکیا ،اس موقع پر ، ملک حاجی عباس ،رانا نجم سہیل، ٹارق گوگا، مرزا اشتیاق بیگ، اور ن لیگی عہدیداران و ممبران کی بھاری تعدا دموجود تھی،مرزا جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کر کے مخالفوں کو ثابت کر دیا ہے کہ شیر جنگل کا بادشا ہ اور اکیلا ہی ہوتاہے، لوٹوں اورنوٹوں کے مقابلہ میں ووٹوں کا سیلاب سب کو بہالے جائے گا ، یہ جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار عوام کے حقوق اور پاکستان کی ترقی اور حوشحالی کی ہے، ن لیگ پاکستان کی ترقی کی خالق ہے،اس کا کوئی ثانی نہیں سیاسی مخالفین ترقی کے قافلہ کو روک سکتے ہیں توروک لون لیگ کا یہ قافلہ رکنے والا نہیں،لیکن مخالفین ہمارے نمائندوں کو ریلیف کا جھانسہ دیکر و فا دا ریاں تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ،ن لیگ اور میاں نواز شریف کو دیوارسے لگانے کا خمیازہ پاکستان اور عوام کو بھگتنا ہوگا، اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کوروک کر پاکستان مخالفین کی تقلید کے مترادف ہے ،ن لیگ پاکستان کی بقا اور استحکام کی ضمانے ہیں، ایٹمی قوت بنانے ملک کی تقدیر بدلنے سی پیک اور اقتصادی شاہراہوں کا تحفہ دینے والے میاں نواز شریف کو رسوائی دینے والے قو م سے مخلص نہیں 13 کو لاہور ایئرپورٹ پر کارکنان پہنچ کرفقیدالمثال استقبال کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں