عمران خان نے ملک میں گند کی سیا ست کو فروغ دیا ‘رانا جمیل احمد منج

بدھ 11 جولائی 2018 20:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پیپلز پا رٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی قا نو ن کی حکمرا نی پر یقین رکھتی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پا رٹی کی قیا دت نے نا کردہ گنا ہو ں کی بھی سزا ئیں بھگتیں ۔ مخا لف حکومتوں کی طرف سے انتقا می کا روا ئی کے نتیجے میں بننے والے تما م الزا مات کا سا منا سا بق صدر آصف علی زرداری نے عدا لتوں میں کیا اور وہ سر خرو ہو ئے ۔

(جاری ہے)

مخالفین آج تک ان پر کسی قسم کی کر پشن ثا بت نہیں کر سکے۔عمران خان آصف علی زرداری کے متعلق بیا ن دے کر سیا سی نا پختگی کا مظا ہرہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں گند کی سیا ست کو فروغ دیا ہے ۔ جس سے ملک میں انتشار کی فضا بن چکی ہے اس انتشا ر کا فا ئدہ غیر جمہو ری طا قتیں اٹھا ئیں گی ۔ عمران خا ن کو جمہو ریت کے متعلق پڑھنا ہو گا ۔اس لئے وہ جمہو ریت کا سبق پیپلز پا رٹی سے سیکھیںجس نے جمہو ریت کی خا طر قر با نیا ں دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ شہر پر مسلط مافیا کو 25جولائی کو بھگا کر دم لیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں