پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید37 عطائیوںکے اڈے سربمہر کر دیئے

بدھ 11 جولائی 2018 21:23

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کیخلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزمزید37عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،گجرانوالہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، ٹیموں نے ان شہروں میں86 علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور37عطائیوں کے اڈوں کو بندکر دیا جبکہ ڈیٹاکے مطابق 24عطائیوںنے اپنے غیر قانونی اڈے بند کردیئے ہیں ، بند کئے گئے اڈوں میںسب سے زیادہ 12گجرانوالہ میں،ساہیوال 11،جبکہ اوکاڑہ اور لاہور میں بالترتیب آٹھ اور چھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں