لاہور ہائیکورٹ نے 20 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 11 جولائی 2018 21:28

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 20 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے دیا بھٹہ مزدوروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے رائیونڈ کے رہائشی محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر متعلقہ پولیس نے بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دئیے ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ محمد عمران نامی بھٹہ مزدور نے مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ مزدوروں کو سرکاری ریٹ پر اجرت نہیں دی جارہی اور جبری مشقت کروائی جارہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو سننے کے بعد تمام بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں